لاہور میں ڈیجیٹل بینکنگ فراڈ کی بڑی واردات، 170 سے زائد صارفین کا ڈیٹا لیک

لاہور میں ڈجیٹل بینکنگ فراڈ کی بڑی واردات سامنے آگئی، جہاں نجی بینک کے 170 سے زائد صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے بینکنگ سسٹم سے کروڑ پتی صارفین کا انتخاب کیا اور ان کے پتے تبدیل کرکے نئے اے ٹی ایم کارڈز کی درخواستیں دیں۔

ملزمان متعلقہ گھروں کے باہر ریکی کرتے اور ڈلیوری بوائے سے نئے اے ٹی ایم کارڈز وصول کرلیتے تھے۔ بعد ازاں 5 افراد کے اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے نکلوائے گئے۔

ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، جس میں نجی بینک کا ایک افسر اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان نے بینک کے اندرونی نظام سے صارفین کا ڈیٹا حاصل کرکے کروڑ پتی افراد کو ٹارگٹ کیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے