راولپنڈی میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج تعیناتی کی منظوری ، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نےآئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی، جسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق راولپنڈی میں پاک فوج کی 3 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی، جبکہ فوج سیکیورٹی کے حوالے سےضلعی انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ پاک فوج کو کسی بھی ممکنہ بدامنی سے بچنے اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تعینات کیا جا رہا ہے۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو راولپنڈی میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے