صدر زرداری سے ملائیشین وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرداخلہ سیف الدین نصوتیون بن اسماعیل نے ایوان صدر میں ملاقات کی،ملاقات میں انسداد دہشتگردی،منشیات کی روک تھام اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کےدرمیان سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا،انسداد دہشتگردی،منشیات کی روک تھام اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

صدرزرداری نےکہاکہ پاکستان اور ملائیشیا کےبرادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب،ثقافت اورباہمی احترام پر مبنی ہیں، انہوں نےداخلی سلامتی، امیگریشن اور قانونی و عدالتی امور میں ادارہ جاتی تعاون میں پیشرفت کو بھی سراہا۔

ملاقات میں دوطرفہ تجارت کےفروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،صدر مملکت نے پاکستانی مصنوعات کو ملائیشیا کی مارکیٹ تک مزید رسائی دینے پر زور دیتے ہوئےکہا کہ چاول،آلو،گندم، پولٹری اور جانوروں کی خوراک کی ملائیشیا میں طلب موجود ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے