راولپنڈی: شوہر نے ملازم اور والد کے ساتھ ملکر بیوی کو قتل کردیا، لاش واش روم سے برآمد

راولپنڈی میں شوہر نےملازم اور والد کے ساتھ ملکر بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کےمطابق خاتون کے قتل کا واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقے لال کُرتی میں پیش آیا،خاتون کی لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد ہوئی،9 ماہ پہلےمقتولہ کی شادی ہوئی تھی،پولیس نے مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر اور ملازم ذیشان کو گرفتار کرلیا۔

مدعی مقدمہ کےمطابق لاش کے ہاتھ پیچھےکی جانب بندھے ہوئے تھے اورمنہ پر کپڑا بھی بندھا تھا، بہن کے سسرکی کال آئی،گھر پہنچا تو بہن کی لاش باتھ روم میں پڑی تھی،ملزمان نےقتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہےکہ بہن کا شوہر پہلے بھی ہماری بہن کو اذیتیں دیتا رہا ہے،ملزم کی خاتون کے ساتھ دوسری شادی تھی، پہلی بیوی طلاق لے چکی تھی۔

اس حوالے سےپولیس کاکہنا ہےکہ مقتولہ حنا کا پوسٹ مارٹم کیاگیا ہے،رپورٹ کا انتظار ہے،موقع سے تمام شواہد اکٹھےکیےگئے ہیں اور واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

متاثرہ فیملی نے مقتولہ کےسسر اصغرعلی کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ لڑکی کا سسر مقدمےمیں نامزد ہےجسے ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا،امید ہے پنجاب پولیس انصاف کیلئے قانون کے تمام تقاضے پوری کرے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے