دیامر کی نیاٹ ویلی کے علاقے کرلیوگاہ میں گلیشیئر میں خطرناک دراڑیں پڑگئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز گلیشیئر کا کچھ حصہ پھٹنے اور سیلابی ریلے کے باعث نقصان پہنچا اور مصنوعی جھیل بن گئی۔ گلیشیئر پھٹنے سے مقامی آبادی کو بڑے جانی ومالی نقصان کا خدشہ ہے۔
علاقہ مکین اس وقت شدید خوف وہراس اور غیریقینی صورتحال کا شکار ہیں، علاقہ مکینوں نے حکومتِ، ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گلیشیئر میں پڑنے والی دراڑوں کی تکنیکی نگرانی کی جائے، خطرے سے دوچار آبادی کی حفاظت کےلیے فوری اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
