متحدہ اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے جے یو آئی کی اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ توثیق کردی۔
گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس زیر صدارت قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کی۔ اجلاس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سمیت دیگر اپوزیشن ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس کے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ حکمت عملی کے لیے کوآرڈینیشن میکنزم تشکیل دینے اور اہمیت کے معاملات پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ مؤقف اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔
پارلیمانی پارٹی نے بانی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی،سیاسی مقدمات کے خاتمے،عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد اور امن و امان کے لیے جامع اور مستقل حکمت عملی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔
