لاہور ٹریفک پولیس نے جان لیوا حادثات میں ملوث ایک سو ستر ڈرائیورز کے لائسنس معطل کر دیے
سی ٹی او لاہور سیدعبدالرحیم شیرازی کےمطابق مہلک حادثات میں ملوث 170 ڈرائیورز کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں، ذمہ دار ڈرائیورز کو قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔
سی ٹی او لاہورکاکہنا ہےکہ غیرذمہ دارانہ ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی،جان لیوا حادثات میں ملوث ڈرائیورز کےلائسنس کی معطلی عدالتی احکامات سےمشروط ہوگی،غیرذمہ دارانہ ڈرائیونگ پرلائسنس کم از کم ایک سال کے لیےمعطل رہے گا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ انتہائی خطرناک حد تک اسموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنس بھی معطل کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے،معطل لائسنس کے باوجود دوبارہ ڈرائیونگ کرنے والوں کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
