وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم کے درخواست گزاروں کی تعداد میں 52 فیصد اضافہ ہوگیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت رسائی فنانس اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت جون سے درخواستوں میں 52 فیصد اضافہ ہوا، درخواستیں ایک لا کھ 39 ہزار تک پہنچ گئیں۔
اپنا گھر پروگرام کے تحت جاری قرضوں کی تعداد میں 59 فیصد اضافہ ہوا، زرخیز اسکیم کے تحت منظور شدہ فنانسنگ کی حد 7.2 ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔
وزیر خزانہ نے فنانسنگ میں حائل رکاوٹوں کو واضح سفارشات کے ساتھ اسٹیئرنگ کمیٹی کے سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔
