پی ٹی آئی وکلاء کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات توہین عدالت کا مقدمہ جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا مطالبہ

تحریک انصاف کے وکلا نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کرکے توہین عدالت کی فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے وکلاء فیصل ملک اور نعیم پنجوتھا رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملے ۔ وکلا نے توہین عدالت کا مقدمہ فوری سماعت کیلئے مقرر کرنےکا مطالبہ کیا جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب دیا کہ جس بنیاد پر پہلی درخواست مسترد ہوئی اسی پردوسری درخواست منظور نہیں ہوسکتی ۔ رجسٹرار نے ساتھ ہی یقین دہانی کروائی کہ دوسری درخواست اگر کسی نئی بنیاد پر دائر کی گئی ہے تو جائزہ لیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے