ٹرمپ نے خود کو امریکی تاریخ کا عظیم ترین صدر قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امریکی تاریخ کا عظیم ترین صدر قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے امریکی صدور کی اپنی پسند کے مطابق ایک درجہ بندی جاری کی ہے۔ اس میں انہوں نے خود کو ’’دی گریٹسٹ‘‘ یعنی عظیم ترین کے درجے میں رکھا۔ ٹرمپ نے یہ درجہ بندی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ فہرست میں کئی سابق امریکی صدور کو مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ابراہام لنکن، جارج واشنگٹن اور فرینکلن ڈی روزویلٹ کو عظیم صدور میں شامل کیا۔ اس فہرست میں تھامس جیفرسن، اینڈریو جیکسن اور ووڈرو ولسن بھی شامل ہیں۔ ٹرمپ نے تھیوڈور روزویلٹ، جان ایڈمز اور جیمز کے پولک کو ’’قریب قریب عظیم‘‘ صدور کے درجے میں رکھا۔

امریکی صدر نے سابق صدر بل کلنٹن کو ’’اوسط‘‘ صدور کی فہرست میں شامل کیا۔ ٹرمپ نے بعض دیگر سابق صدور کو بھی اوسط یا اوسط سے کم درجے میں رکھا۔ ان کی فہرست میں صدور کے لیے چھ مختلف درجے بنائے گئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کو ناکام صدور کی فہرست میں رکھا۔ انہوں نے سابق صدر بارک اوباما اور سابق صدر جمی کارٹر کو بھی اسی زمرے میں شامل کیا۔ سابق صدور یولیسس ایس گرانٹ اور وارن ہارڈنگ کو بھی ٹرمپ نے ناکام قرار دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے