رجسٹرار سپریم کورٹ کا 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار

رجسٹرار سپریم کورٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔

رجسٹرار آفس کا مؤقف ہے کہ اس نوعیت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت میں دائرہوسکتی ہیں، ستائیسویں ترمیم جسٹس (ر) شبر رضا رضوی کی جانب سے چیلنج کی گئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین پاکستان قانون ساز اسمبلی نے تشکیل دیا تھا، قانون سازاسمبلی نے1973 کےآئین میں سپریم کورٹ کواعلیٰ ترین عدالت قراردیا تھا، آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست کے متن کے مطابق عدلیہ کی آزادی کا براہ راست تعلق ججز کی تعیناتی سے ہے، ستائیسویں ترمیم میں دراصل آئین کو پامال کیا گیا ہے، سپریم کورٹ ستائیسویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ اس سے قبل بھی 27 ویں ترمیم کیخلاف ایک درخواست وصول کرنے سے انکار کرچکی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے