دیامر میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال، درجنوں مویشی ہلاک

دیامر کے بونر نالہ میں گذشتہ رات گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال کے باعث درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چلاس کے بونرنالہ میں گلیشیئر پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، بونرنالہ میں اچانک سیلاب سے مقامی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا ہے۔

پولیس کے مطابق سیلاب سے درجنوں مال مویشی ہلاک ہوگئے ہیںِ، گلیشیئر کی زد میں آنے والے مال مویشیوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب دیامر کی نیاٹ ویلی کے علاقے کرلیوگاہ میں گلیشیئر میں خطرناک دراڑیں پڑگئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز گلیشیئر کا کچھ حصہ پھٹنے اور سیلابی ریلے کے باعث نقصان پہنچا اور مصنوعی جھیل بن گئی۔ گلیشیئر پھٹنے سے مقامی آبادی کو بڑے جانی ومالی نقصان کا خدشہ ہے۔

علاقہ مکین اس وقت شدید خوف وہراس اور غیریقینی صورتحال کا شکار ہیں، علاقہ مکینوں نے حکومتِ، ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے