نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سعودی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے اوآئی سی کے نئے سیکرٹری جنرل کے متفقہ انتخاب پر سعودی ہم منصب کو مبارک باد دی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔
اسحاق ڈار نے او آئی سی کے نئے سیکرٹری جنرل کے متفقہ انتخاب پر سعودی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔ موریطانیہ کے اسماعیل ولد شیخ احمد کو او آئی سی کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آر فور کے آئندہ اجلاس سمیت اہم امور پر بھی گفتگو ہوئی اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
