وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ سینیٹ سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل 2026 کو واپس لینے کیلئے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شزہ فاطمہ نے کہا کہ 90 روزکی مدت مکمل ہونے پر بل مشترکہ اجلاس میں چلا جاتا ہے لیکن پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مستقبل قریب میں انعقاد ہونا یقینی نہیں ہے،قانون سازی کا عمل تیز کرنے کے لیے ایک نیا بل پیش کیا جائے گا، نیا بل مطلوبہ بنیادی مقاصد اور نکات کا احاطہ کرے گا۔
یاد رہے کہ یہ بل 15 جون 2026 کو سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا، جبکہ قومی اسمبلی اسے جون میں 6 ترامیم کے ساتھ منظور کر چکی تھی۔
رائٹ آف وے سے مراد ٹیلی کام کمپنیوں کو فائبر آپٹک کیبلز، موبائل ٹاورز، سمال سیلز اور دیگر مواصلاتی انفراسٹرکچر نصب کرنے کے لیے کسی زمین، سڑک، گلی یا دیگر املاک سے گزرنے یا اسے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔
