اسلام آباد ہائیکورٹ میں سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرپمز رانا عمران سکندرکو عہدے سےہٹانےاورواقعے کےذمہ داروں کےتعین کیلئے تحقیقات ایف آئی اے سے کرانےکی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں پمز کی سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام متعلقہ ریکارڈ تحویل میں لینےکی بھی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں وفاق، وزارت صحت، پمز، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
