نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 30 اگست سے 4 ستمبر تک ملک کے مختلف علاقوں کے موسم سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق مری، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔
سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافے کی بھی توقع ہے۔
