گجرات؛ 4 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش برساتی نالے سے برآمد

گجرات کے علاقے کریم داد میں 4 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، بچی کی بوری بند لاش تین روز بعد گھر کے قریب برساتی نالے سے برآمد ہوئی۔

پولیس کےمطابق بچی کے لاپتا ہونے پر تھانہ صدر جلال پورجٹاں میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، لواحقین کا کہنا ہےکہ بچی کو آخری بار اپنے 17 سالہ کزن کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

دورانِ تفتیش مبینہ طور پر 17 سالہ کزن نےبچی سے زیادتی اور اسے قتل کرنےکا اعتراف کیا،جس کے بعد ملزم کی نشاندہی پر بچی کی بوری بند لاش برساتی نالے سے برآمد کرلی گئی۔

بچی کےقتل پر والدین غم سے نڈھال ہیں،جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے