کراچی: یونیورسٹی روڈ پر جیولرز شاپس میں بڑی ڈکیتی، ایک کلو سونا لوٹ لیا گیا

کراچی کے یونیورسٹی روڈ پرقائم مال میں جیولرز شاپس پرمسلح ملزمان نےبڑی ڈکیتی کی واردات کر ڈالی، دکانداروں کے مطابق ملزمان تقریباً ایک کلو سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

سماء نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی،جس میں 7 سے 8 مسلح ملزمان کو مارکیٹ میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج کےمطابق ملزمان دو،دوکی ٹولیوں میں تقسیم ہوکرتین جیولرز شاپس میں داخل ہوئے،جبکہ دو مسلح ملزمان باہرکھڑے ہوکر پہرہ دیتے رہے،ملزمان نےچند منٹوں میں واردات مکمل کی اورباہرنکلنےلگے تو قریبی سیکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ کردی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ملزمان نے گارڈ پر اندھا دھند جوابی فائرنگ کی۔ فرار ہوتے ہوئےدو ملزمان بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر گر پڑے،جبکہ ان کے ہاتھ سے سونا بھی زمین پر گر گیا۔

ملزمان چند منٹ میں واردات مکمل کرنے کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے