سپانٹک ریسکیو آپریشن کامیاب، ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش تلاش کرلی گئی۔
7 ہزار 27میٹربلند سپانٹک پہاڑ پرجاں بحق خاتون کوہ پیما ڈاکٹر اسمامشتاق کی لاش تلاش کرلی گئی ہے، ارندو کےمقامی کوہ پیماؤں نےدشوار گزارپہاڑ پرسرچ آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا۔
ریسکیو ٹیم میں محبوب،عابدین نمبردار،مظاہر حسین،حسین بیگ اورعباس علی شامل تھے،مقامی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے شدید مشکلات کے باوجود سپانٹک پرسرچ آپریشن جاری رکھا اورڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش تلاش کرنے میں اہم پیشرفت حاصل کی۔
