سرکاری افسران کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ

سرکاری افسران کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے خصوصی سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام کے مطابق سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل ایک سے 2 ماہ کے دوران فعال ہوجائے گا، جبکہ گریڈ 17 کا ملازم سیل کا نگران ہوگا۔

سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر پابندیوں کے بارے میں رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کر دی گئی، سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کے حوالے سے نئے قوانین بنائے ہیں، سرکاری افسر ذاتی اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں کر سکتے،سرکاری اکاؤنٹس کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنے پر پابندی ہے، کئی سرکاری افسران سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اپنی تشہیر کیلئے استعمال کرتے ہیں، اسٹبلشمنٹ ڈویژن اپنا سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل بنا رہی ہیں، ایک لیڈی افسر نےوی لاگ میں انٹرویو دینا تھا اسے اجازت دی گئی، اب سرکاری ملازمین اپنی تشہیر نہیں کر سکیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے