سانحہ پمز، اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ کے چیئرمین کے بعد مزید 5 ارکان مستعفی

سانحہ پمز کے بعد اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ سے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین کے بعد مزید پانچ ارکان نے استعفے دے دیے۔

سانحہ پمزپر  اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین کے بعد مزید پانچ ارکان مستعفی ہوگئے، وفاقی وزارت قومی صحت کو استعفے موصول ہوگئے، نو رکنی بورڈ میں اب صرف دو ارکان باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مستعفی ہونے والوں میں پروفیسر نعیم ملک، مطیع الرحمان، کرنل ریٹائرڈ عارف، عاصمہ خلیل اور ممبر فنانس کاشف ظہور شامل ہیں۔ ممبر لاء پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں۔

یوں نو رکنی بورڈ کے چھ ارکان مستعفی ہوچکے، جبکہ باقی دو ارکان شہر سے باہر ہیں اور ان کے استعفے آنا باقی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے