جڑواں شہروں میں بارش کا نیا سلسلہ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع،الرٹ جاری

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے نئے سلسلے کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہونا شروع ہوگئی۔

انتظامیہ کےمطابق کٹاریاں کےمقام پرپانی کی سطح 11.5 فٹ تک پہنچ گئی،جس کے بعد پری الرٹ جاری کردیاگیا ہے،جبکہ 15.7 فٹ کی سطح پر باقاعدہ الرٹ جاری کیا جائے گا،گوالمنڈی کےمقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 3.5 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے،جہاں پانی کی سطح میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے۔

جڑاوں شہروں میں اوسط بارش 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،سیدپور میں سب سے زیادہ 45 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی، جبکہ ایچ ایٹ میں 30،نیوکٹاریاں میں 13 اور شمس آبادمیں 12 ملی میٹر بارش ہوئی، گولڑہ، پیرودھائی اور بوکرامیں 5، جبکہ کچہری اور گوالمنڈی میں 4،4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے