وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضوں کی منظوری 313 ارب روپےسےمتجاوز

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت سستے گھروں کی تعمیر کے لیے 313ارب روپے سے زائد قرضے منظور ہو چکےہیں،  صرف گزشتہ دو ماہ میں ہاؤسنگ فنانسنگ کی منظوریوں میں 117فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جون 2026 سے اب تک 53 ہزار 100 سے زائد ہاؤسنگ درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں۔ منظورشدہ قرضوں کی مجموعی مالیت 313 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ یہی نہیں 45 ارب روپے سے زائد قرضے جاری بھی کیے جا چکے ہیں۔ قرضوں کی تقسیم میں 120 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ ملک میں اس وقت ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی کمی ہے ۔ جبکہ سالانہ چار لاکھ نئے گھروں کی ضرورت پڑتی ہے۔ اپنا گھر پروگرام کے تحت اس فنانسنگ سے تعمیراتی شعبے، سیمنٹ اور اسٹیل انڈسٹری کو فروغ ملے گا ۔ روزگار کے نئے مواقع کے ساتھ مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری بھی بڑھے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے