میر رضا قتل کیس: سندھ ہائی کورٹ نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست مسترد کردی

سندھ ہائی کورٹ نے میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست مسترد کردی۔

جسٹس جعفر رضا نے تحریری فیصلے میں کہا کہ تفتیشی افسر نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

عدالت کی جانب سےکہا گیا تفتیشی افسر قانون کے مطابق تمام دستیاب وسائل استعمال کرے گا، تفتیشی افسر کے مطابق ضرورت پڑنے پر دیگر تحقیقاتی اداروں سے بھی معاونت لی جائے گی۔

عدالت نے حکم دیا کہ میر رضا کیس کی تحقیقات غیر جانب دارانہ، منصفانہ اور تیزی سے مکمل کی جائیں، درخواست گزار شفاف اور منصفانہ تحقیقات یقینی بنانے کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال کرسکتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے