Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پٹرول 4روپے فی لیٹر،ڈیزل 5روپے فی لیٹر مزید سستاہوگیا

نومبر 25, 2026

ملتان سلطانز نے یاسر عرفات کو ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کر دیا

نومبر 25, 2026

ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی تاریخیں تبدیل، پاکستان میں انعقاد مزید تاخیر کا شکار

نومبر 25, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»چیف جسٹس شتر مرغ کی طرح ریت میں سر رکھے عدلیہ پر بیرونی اثرات اور دباؤ سے لاتعلق رہے: جسٹس منصور علی شاہ
پاکستان

چیف جسٹس شتر مرغ کی طرح ریت میں سر رکھے عدلیہ پر بیرونی اثرات اور دباؤ سے لاتعلق رہے: جسٹس منصور علی شاہ

EditorBy Editorاکتوبر 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الوداعی ریفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے،، رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک خط میں شریک نہ ہونے کی وجوہات بھی بتا دیں،،

جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خط میں تحریر کیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شتر مرغ کی طرح ریت میں سر رکھے عدلیہ پر بیرونی اثرات اور دباؤ سے لاتعلق رہے اور انہوں نے عدلیہ میں مداخلت کے دروازے کھول دیے، جسٹس فائز عیسیٰ نے عدلیہ کا چیک اینڈ بیلنس نہیں رکھا اور عدلیہ کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں دکھائی، موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کو کمزور کرنے والوں کو گراؤنڈ دیا۔

چیف جسٹس فائز عیسیٰ عدالتی رواداری و ہم آہنگی کیلئے لازمی احترام قائم کرنے میں ناکام رہے، وہ عدلیہ میں مداخلت پر ملی بھگت کے مرتکب رہے، انکی نظر  میں عدلیہ کے فیصلوں کی کوئی قدر اور عزت نہیں۔

اپنے خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس نے شرمناک انداز میں کہا کہ فیصلوں پر عملدرآمد نہ کیا جائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، ججز میں تفریق کے اثرات تا دیر عدلیہ پر رہیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ فل کورٹ ریفرنس میں شرکت اور ایسے دور کا جشن منانا پیغام دےگا کہ چیف جسٹس اپنے ادارے کو نیچا کر سکتا ہے، ادارے کو نیچا کرنے کے باوجود سمجھا جائےگا کہ ایسا چیف جسٹس عدلیہ کے لیے معزز خدمت گار  رہاہے، میں ایسے چیف جسٹس کے ریفرنس میں شرکت نہیں کرسکتا۔

اپنے خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ چیف جسٹس کا کردار عوام کے حقوق، عدلیہ کی آزادی اور سب کے لیے انصاف کا تحفظ کرنا ہوتا ہے، چیف جسٹس فائز عیسیٰ کا الوداعی ریفرنس اٹینڈ نہ کرنے کی وجوہات مزید پریشان کن ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریفرنس میں نہ جانے کے فیصلے پر خود کو مجبور پاتا ہوں۔

اپنے خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے الوداعی ریفرنس میں شرکت نہ کرنے کی بھی وجوہات بتائیں،، انہوں نے لکھا کہ اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے الوداعی ریفرنس میں شرکت نہیں کی تھی اور موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الوادعی ریفرنس میں بھی شرکت نہیں کروں گا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک اور خط لکھ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جانے والے چیف جسٹس کو الوداعی تقریب دینے کا رواج ہے، جانے والے چیف جسٹس کی خدمات کو الوداعی تقریب میں سراہا جاتا ہے، اداروں کی طرح افراد کے میرٹس پر روایات انحصار کرتی ہیں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نےاپنے آئینی کردار کی حدود سےتجاوز کیا، اسی سبب جسٹس ثاقب نثارکے ریفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جسٹس ثاقب نثارکے ریفرنس میں نہ جانے پر17 جنوری 19 کو خط میں وجوہات بتائیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں لکھا کہ میں نے اوور اسٹیپنگ پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریفرنس میں بھی شرکت نہیں کی تھی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا ریفرنس بھی اٹینڈ نہیں کروں گا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پٹرول 4روپے فی لیٹر،ڈیزل 5روپے فی لیٹر مزید سستاہوگیا

    نومبر 25, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس، این سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز

    نومبر 25, 2026

    زیر تعمیر عمارت گرنے سے 2افراد جاں بحق،10 زخمی

    نومبر 25, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.