بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں جس دوران مستونگ ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 36 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 4ستمبر کو مستونگ میں 6 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا اور دہشتگردوں سے برآمدگولہ بارود کے ذخیرے اور دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات تباہ کر دیئے گئے ۔
کوئٹہ کے علاقے شعبان میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 4ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا جس میں 26خوارج کو ہلاک کیا گیا ۔
قلات میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
سبی کے علاقے بھاگ میں 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کر کیا گیا ۔
گزشتہ 48 سے 72 گھنٹوں میں بلوچستان بھرمیں 48 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، 2026میں آپریشنز میں 1188 سے زائد دہشتگردوں کو بلوچستان میں ہلاک کیا جا چکا ہے۔
عزم استحکام کے تحت آپریشنزآخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔
