چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، چیف آف ائیر سٹاف ظہیر احمد بابر سدھو ، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور افواج پاکستان نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے 26 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سروسز چیفس نے اپنے بیانات میں کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کی بے مثال قربانی مادرِ وطن سے غیر متزلزل وفاداری کی علامت ہے۔۔کیپٹن کرنل شیر خان نے دشمن کے سامنے دلیرانہ قیادت، جان کا نذرانہ دے کر وطن کا دفاع کیا۔۔کیپٹن کرنل شیر خان کی شہادت پاکستان آرمی کی عظیم روایات کی عکاس ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید پاکستان کی مسلح افواج کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گے۔۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی، فرض شناسی اور ایثار کا جذبہ نوجوان نسل کے لیے مثال ہے۔۔ افواج پاکستان اپنے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کو سلام پیش کرتی ہیں۔۔مادرِ وطن کا ہر خطرے کے خلاف ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔۔آج کے دن افواجِ پاکستان کیپٹن کرنل شیر خان کے نقش قدم پر وفاداری، شجاعت اور وقار کی اقدار پر قائم رہنے کا عزم کرتی ہے۔۔