پاکستان کی بھارت میں صدیوں پرانی مسجد کے انہدام کی شدید مذمت

پاکستان نے بھارت کی ریاست اترپردیش میں صدیوں پرانی مسجد کو شہید کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام ہندوتوا مہم کا ایک اور ثبوت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر  نے بیان میں کہا کہ اترپردیش کے علاقے سہارنپور میں صدیوں پرانی مسجد کا انہدام قابل مذمت ہے۔

سجاد حیدر نے کہا کہ تاریخی عبادت گاہ کا انہدام اسلامی ورثہ مٹانے کی وسیع تر ہندوتوا مہم کا ایک اور ثبوت ہے۔ اس متعصب نظریئے کی بھیانک علامت 1992 میں بابری مسجد کا انہدام ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی مسلمانوں پر ظلم و ستم اور سرکاری سرپرستی میں عبادت گاہوں کی تباہی کا نوٹس لے اور بھارت کو تمام اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف ایسی کارروائیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے