حکومت پاکستان کی جانب نیپال کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

پاکستان نے نیپال میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ عوام کے لیے انسانی بنیادوں پر سو ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ کھٹمنڈو روانہ کر دی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کے تعاون سے امداد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے بھیجی گئی ہے۔

امدادی سامان روانہ کرنے کی تقریب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، نیپال کے سفیر اور این ڈی ایم اے و وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سو ٹن کی امدادی کھیپ میں خیمے، کمبل، چٹائیاں، حفظانِ صحت کی کٹس اور ضروری ادویات شامل ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں نیپالی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم متاثرین کی ہر ممکن امداد کے لیے تیار ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے