نئے صوبوں کا معاملہ، عوام کو فیصلہ کرنے دیں وہ کیا چاہتے ہیں،محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امید ہے نئے صوبوں کے معاملے کو مثبت انداز میں لیا جائے گا، عوام کو فیصلہ کرنے دیں وہ کیا چاہتے ہیں۔

سماء سے گفتگو میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ صوبوں پر تفصیلی بحث ہورہی ہے، سوچنا ہوگا نئے صوبوں کے حوالے سے کیا ہوسکتا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ دنیا بھرمیں یورپ، برطانیہ ہر جگہ اس طرح کا نظام موجود ہے، چاہتے ہیں مقامی سطح پر لیڈرشپ آئے، خواہش ہے بہت سارے صادق خان، بہت سے ممدانی اور بہت سے اردوان آئیں۔

خیال رہے کہ ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بحث جاری ہے۔ حکومت نے سب سے پہلے اسلام آباد کو نئے انتظامی ماڈل میں ڈھالنے کی تیاریاں تیز کردیں۔ مجوزہ ڈرافٹ اعلیٰ سطح کی خصوصی کمیٹی نے وزیراعظم کو پیش کیا۔

مجوزہ ڈرافٹ میں اسلام آباد کی 27 رکنی اسمبلی قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اسلام آباد کی اپنی اسمبلی، چیف ایگزیکٹو اور 27 انتظامی محکمے ہوں گے۔

اسمبلی کے 21 ارکان براہ راست عوام کے ووٹ سے منتخب کرنے کی تجویز ہے، قومی اسمبلی کے ہر حلقے سے اسلام آباد اسمبلی کی 7 نشستیں رکھنے کی تجویز ہے۔ خواتین کے لیے 5 اور اقلیتوں کے لیے ایک نشست مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے