کراچی: لانڈھی کی2 فیکٹریوں میں لگی آگ پر 16 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی 2 فیکٹریوں میں لگی آگ پر 16 گھنٹے بعد  قابو پالیا گیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹریوں کی آگ پر 16گھنٹے بعد قابو پایا گیا،متاثرہ فیکٹریوں میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کولنگ کا عمل مکمل ہونے میں دو سے تین دن کا وقت لگے گا تاہم فیکٹری میں کپڑوں کی بڑی گانٹھیں ہیں جس میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھتی ہے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق گزشتہ روز آگ بجھانے کے دوران فیکٹری کا ایک حصہ منہدم ہوگیا تھا، فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل ریسکیو حکام نے کہا تھا کہ فیکٹری میں دھواں بھرنے سے 3 افراد کی حالت غیر ہوگئی تاہم فیکٹری سے تمام لوگوں کو نکال لیا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے