راولپنڈی میں گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے ملازم کو قتل کر دیا

راولپنڈی کے پیرمہرعلی شاہ ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران ملزمان نے مزاحمت پر 38سالہ  ملازم قتل کردیا ۔

گھرکی مالکن کی درخواست پر ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ دھمیال میں درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 4ڈاکوؤں نےگھر میں داخل ہوکر مالکن کواسلحہ کی نوک پریرغمال بنایا ۔ 38 سالہ ملازم محمد علی کو مزاحمت پرواش روم میں گلادبا کر قتل کردیا ۔ مقتول کا تعلق چکوال سے تھا ، ڈاکو گھر سے دس لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوئے ۔ واردات کے بعد فرار ڈاکوؤں کا چکری روڈپر پولیس سے مبینہ مقابلہ بھی ہوا۔ جس میں زخمی ایک ڈاکو سمیت چاروں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ چاروں ملزمان کی گرفتاری کیلئےپولیس کاسرچ آپریشن جاری جبکہ  سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی ہے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے