کراچی: اورنگی ٹاؤن میں اسکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 بلاک ایل کےقریب اسکول کی دیوارگرگئی۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جائے حادثہ پر عموماً نشے کے عادی افراد  بیٹھتے تھے جو دیوار سے سریہ نکالنے کی کوشش کرتے تھے جس کی وجہ سے دیوار کمزور ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں کچھ افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں عباسی شہید اسپتال، قطر اسپتال اور دیگر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو حکم کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے تاحال کسی کی بھی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے