حصص کی پُرکشش قیمتیں سرمایہ کاروں کو واپس کھینچ لائیں ۔۔۔۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں خریداروں کا رش ۔۔۔۔ 960 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ۔۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 931 پر بند ۔۔۔
حصص بازار میں نمایاں تیزی پر سرمایہ کاروں نے 123 ارب روپے کا منافع کمایا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 454 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔۔ مجموعی طورپر 66 کروڑ 76 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔۔۔ کاروباری سودے 26 ارب 62 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔