مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جہاں دلہن کے ساتھ ساتھ ان کی والدہ مریم نواز کے خوبصورت اور منفرد لباس کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

ماہ نور صفدر کا نکاح فلور مل کے مالک جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوا، تقریب میں خاندان کے افراد اور قریبی شخصیات نے شرکت کی۔

Mahnoor Safdar Nikah Look

بیٹی کے نکاح کیلئے مریم نواز نے سلور گرے، آف وائٹ اور آئیوری رنگوں پر مشتمل نفیس لباس کا انتخاب کیا، جسے پاکستانی برانڈ ’پرنیان بائے عائشہ‘ نے خصوصی طور پر تیار کیا۔

Maryam Nawaz Look on Daughter’s Nikah – Details

 

رپورٹ کے مطابق لباس میں استعمال ہونے والا شینٹیلی لیس فیبرک مریم نواز کیلئے ایک خاندانی یاد کی حیثیت رکھتا تھا، جسے نئی شکل دے کر بیٹی کے نکاح کیلئے خصوصی لباس کا حصہ بنایا گیا۔

 

Maryam Nawaz Look on Daughter’s Nikah – Details

Maryam Nawaz Look on Daughter’s Nikah – Details

را سلک اور لیس سے تیار کیے گئے اس لباس کو مروری، جامدانی، سوارووسکی اور اصلی جواہرات سے سجایا گیا تھا، جس نے اس کے روایتی اور شاہانہ انداز کو مزید نمایاں کر دیا۔

Maryam Nawaz Look on Daughter’s Nikah – Details

ڈیزائنر نے بھی تفصیلات شیئر کر دیں:

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے