خیبرپختونخوا میں گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، صوبے کے سرکاری گوداموں میں صرف دو ہفتوں کا گندم اسٹاک رہ گیا۔
محکمہ خوراک کی دستاویز کےمطابق گوداموں میں ایک لاکھ 89 ہزارمیٹرک ٹن گندم موجود ہے،صوبے کو روزانہ تقریباً 14 ہزار 900 میٹرک ٹن گندم درکارہے،موجودہ اسٹاک صوبے کی ضرورت کےمطابق صرف دو ہفتے کےلیے ہے۔
دستاویز کےمطابق خیبرپختونخوا کو سالانہ 54 لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہے،صوبے کی اپنی پیداوار صرف 14 لاکھ 72 ہزارمیٹرک ٹن ہے،یوں صوبےکوسالانہ 39 لاکھ 64 ہزارمیٹرک ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہے،صوبے کی مجموعی آبادی 4 کروڑ 38 لاکھ 43 ہزار ہے۔
محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نےگندم بحران کے خدشے پرخطرے کی گھنٹی بجادی ہے،تاہم پاسکو سے 2 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی ابھی پائپ لائن میں ہے۔
