سندھ بھرمیں نئےاسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔

ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق نئے آرمز ڈیلر شپ لائسنس کے اجرا پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور تاحکم ثانی برقرار رہے گا، کوئی بھی لائسنسنگ اتھارٹی نیا اسلحہ لائسنس جاری نہیں کر سکے گی۔

اسلحہ ڈیلر شپ کے نئے لائسنس بھی جاری نہیں کیے جائیں گے، غیر معمولی اور خصوصی کیسز میں ہی اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت دی جا سکے گی، خصوصی کیسز میں مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری لازمی ہو گی، قواعد و ضوابط کے مطابق وزیرداخلہ سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری درکار ہو گی، تمام متعلقہ لائسنسنگ حکام کو فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے