انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی جس دوران علاقائی بحری سلامتی، باہمی دوروں اور مشترکہ بحری مشقوں کے ذریعے دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو سلامی دی گئی۔ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے۔ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کے دوران علاقائی بحری سلامتی کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے کراچی میں فیلڈ کمانڈرز، ایم ڈی کراچی شپ یارڈ، پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹ اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ بحری اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا
