پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
پیٹرول کی قیمت میں بھی 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جن کا اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا
