پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 200 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 کو 200 رنز سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے چار میچز کی ون ڈے سیریز جیت لی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 350 رنز بنائے۔ کپتان فرحان یوسف نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 80 رنز بنائے۔ وہ 80 رنز پر ناقابل شکست رہے۔عثمان خان اور جہانگیر بلال نے بھی نمایاں اننگز کھیلیں۔ دونوں بلے بازوں نے 79، 79 رنز بنائے۔

انگلینڈ انڈر 19 کو کامیابی کے لیے 351 رنز کا ہدف ملا۔ تاہم پوری ٹیم 150 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے عمدہ بولنگ کی۔
انہوں نے صرف 16 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے یوں میچ 200 رنز کے بڑے فرق سے اپنے نام کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ قومی انڈر 19 ٹیم نے ون ڈے سیریز بھی جیت لی۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے