اولمپیاڈ سمرقند 2026: پاکستان نے اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ کردیا

ازبکستان کے شہر سمرقند میں جاری اولمپیاڈ سمرقند 2026 میں پاکستان نے اسرائیل کے خلاف شطرنج کا میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔ پاکستان اور اسرائیل کی ٹیموں کے درمیان شطرنج کا مقابلہ آج شیڈول تھا۔ تاہم، پاکستان نے حکومتی پالیسی کے تحت میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

در چیس فیڈریشن آف پاکستان ذیشان علی نقوی نے کہا کہ پاکستان کی اسرائیل کے حوالے سے واضح پالیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے خلاف اسرائیل کے ساتھ میچ نہیں کھیلا جا سکتا۔ ذیشان علی نقوی کے مطابق، اسرائیل کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا۔

ازبکستان میں جاری اس عالمی شطرنج ایونٹ میں دنیا بھر سے ٹیمیں شریک ہیں۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 203 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔پاکستان کا اسرائیلی ٹیم کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ اسی عالمی ایونٹ کے دوران سامنے آیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے