امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اب صرف ایک راستہ ہے کہ لیوی کا بھتہ ختم کرے،اگر ایسا نہ ہوا تو احتجاج حکومت گراو تحریک میں تبدیل ہوجائےگا۔
کراچی کینٹ اسٹیشن پر میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےحافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ لیوی کا بھتہ ختم ہوگیا تو جماعت اسلامی کا احتجاج ختم ہوجائےگا،تاہم لیوی ختم نہ ہوئی تو احتجاج اتنا بڑھے گا کہ حکومت گراؤ تحریک میں تبدیل ہوجائے گا۔
حافظ نعیم الرحمان نےکہاکہ حکومت کو جماعت اسلامی کے لانگ مارچ سے پریشانی ہے، لیکن 25 کروڑ عوام کوملنےوالی اذیت سے پریشانی نہیں،حکومت فوری طور پر عوام کوریلیف دے،بصورت دیگر جماعت اسلامی احتجاجی تحریک کو مزید آگے بڑھائے گی۔
