اسحاق ڈار کی کویتی  وزیر خارجہ سے ملاقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ملاقات  ہوئی ہے جس دوران  باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی ، ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ اور قریبی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔  دونوں وزرائے خارجہ نے اعلیٰ سطح  کے رابطوں کے تسلسل کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے  امن کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری جاری رکھنے پر زور دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے