لانگ مارچ ضرور ہوگا اور پُرامن ہوگا، مفاہمت کاراستہ کبھی بند نہیں کیا: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ضرور ہوگا اور پُرامن ہوگا۔

میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، رابطے آج بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہو تو حالات کیسے بہتر ہوں گے، ریاست سنجیدہ ہے تو عملی اقدامات کرے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کے خاندان اور کارکنوں سے متعلق اقدامات پر تحفظات ہیں، ریاست کو اپنے اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہیے، مطالبات ایڈریس نہ ہوں تو احتجاج روکنے کا مطالبہ کیسےکیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شفیع جان نے کہا ہےکہ اسلام آباد آنے کے 4 مختلف پلان بنائے ہيں اور 8 مختلف جگہوں سے اسلام آباد آئيں گے۔

جیو نیوز کے  پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کےساتھ 20 لاکھ کارکن ہوں گے، انہیں اسلام آباد پہنچنے میں 7 سے 8 دن لگيں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان سے ملاقات ہوجائے اور وہ کہہ دیں تو لانگ مارچ رُک سکتا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے