آئی ایم ایف کے زیادہ تر اہداف پر پیشرفت مکمل، شوگر سیکٹر ڈی ریگولیشن پر سندھ کا اعتراض برقرار

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے۔ زیادہ تر اہداف پر پیشرفت مکمل، شوگر سیکٹر ڈی ریگولیشن پر سندھ کا اعتراض برقرار ہے۔  کرپشن کے خطرات کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی مشاورت سے جامع ایکشن پلان بھی زیرِ غور ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز پیر سے ہوگا۔ پاکستان نے زیادہ تر اہداف پر پیشرفت مکمل کرلی۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان شوگر سیکٹر کی  ڈی ریگولیشن کیلئے تیار ہیں تاہم سندھ کے اعتراض کے باعث پیش رفت نہ ہوسکی۔

صحت اور تعلیم کے اخراجات کے اہداف حاصل نہ ہوسکے، ٹیکس اصلاحات اور گورننس کے متعدد اہداف پر پیش رفت جاری ہے۔ دسمبر 2026 تک ٹیکس اصلاحات کے مقررہ اہداف پر عملدرآمد متوقع ہے۔

اعلیٰ سرکاری افسران کے مالی گوشوارے دسمبر 2026 تک عوام کیلئے ویب سائٹ پر جاری کرنے کی تیاری ہے۔۔کرپشن کے خطرات سے دوچار اداروں کی نشاندہی، رسک اسیسمنٹ اور تدارک کیلئے جامع ایکشن پلان تیار کیا جارہا ہے۔۔وزارت قانون کی سربراہی میں کمیٹی، آئی ایم ایف کی مشاورت سے انسدادِ بدعنوانی اقدامات کی نگرانی کرے گی۔

سرکاری اداروں کی گورننس بہتر بنانے کیلئے ساورن ویلتھ فنڈ ایکٹ میں ترامیم کی جائیں گی۔۔تمام سرکاری اداروں کو یکساں گورننس فریم ورک میں لانے اور شفافیت و جوابدہی بڑھانے کیلئے مزید قانون سازی متوقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے