بھارت دہشت گردی پر لیکچر دینے کے بجائے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرے،پاکستان

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی سفارت کارصائمہ سلیم نے بھارت کے دہشت گردی سے متعلق مؤقف پرسخت ردعمل دیتےہوئےکہا ہےکہ پاکستان بھارتی لیکچر کے بجائے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت سننا چاہتا ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی سفارتکارصائمہ سلیم نےبی ایل اے،مجید بریگیڈ اورٹی ٹی پی سےمتعلق پاکستان کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ بھارت کو پہلے اپنی مبینہ پراکسیز کی مذمت کرنی چاہیے۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان دہشتگردی کےخلاف جنگ میں ایک لاکھ سےزائد جانوں کا نقصان اٹھاچکاہےکلبھوشن یادیو اورنکھل گپتا کے مقدمات سمیت مختلف واقعات کو پاکستان اپنے مؤقف کی مثالیں قرار دیتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے