سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں پاک سعودی عرب باہمی دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ عسکری تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کےدوران ‘مکہ معاہدے’ کےتحت دفاعی کوششیں بھرپورطریقے سے جاری رکھنے پر مکمل اتفاق کیا گیا،جبکہ مکہ معاہدے کے رکن ممالک کےعسکری سربراہان کے حالیہ اجلاس کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔
ذرائع کےمطابق ملاقات میں مکہ مکرمہ اورسعودی عرب کی اہم تنصیبات پر ہونے والےحملوں کےحوالے سے بھی خصوصی بات چیت کی گئی،اورمکہ معاہدے کے تحت ایسے کسی بھی خطرے یا حملےکا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیےمشترکہ کوششیں اور اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
