ایشین گیمز: پاکستان والی بال ٹیم کا فاتحانہ آغاز، قازقستان کو 3-1 سے شکست

پاکستان والی بال ٹیم نے ایشین گیمز 2026 میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں قازقستان کو 3-1 سے شکست دے دی۔پاکستان نے میچ کے ابتدائی دونوں سیٹس جیتے۔ پہلے سیٹ میں قومی ٹیم نے 25-16 سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے سیٹ میں بھی پاکستان نے برتری برقرار رکھی۔ قومی ٹیم نے یہ سیٹ 25-22 سے اپنے نام کیا۔

تیسرے سیٹ میں قازقستان نے بہتر کھیل پیش کیا۔ اس نے پاکستان کو 25-17 سے شکست دے کر میچ میں واپسی کی کوشش کی۔تاہم پاکستان نے چوتھے سیٹ میں دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا۔ قومی ٹیم نے یہ سیٹ 25-20 سے جیت کر میچ 3-1 سے اپنے نام کرلیا۔پاکستان کی جانب سے مراد خان، علی عثمان، مراد جہان اور مصور خان نے نمایاں کھیل پیش کیا۔

پاکستان کی کامیابی پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب اور صدر سہیل خاور میر نے ٹیم کو مبارکباد دی۔پاکستان ٹیم اب ایشین گیمز میں اپنا اگلا میچ ازبکستان کے خلاف کھیلے گی۔ قازقستان، پاکستان، جاپان اور ازبکستان گروپ اے میں شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے