حکومت نے سائبرسیکیورٹی کیلئے وفاقی سرٹ کی تشکیل شروع کر دی

سائبر سیکیورٹی فریم ورک 2026 کے نفاذ کیلئے عملی اقدامات شروع ہوگئے۔ وفاقی سطح پر سائبر سیکیورٹی نظام مضبوط بنانے کیلئے وفاقی سی آر ٹی کی تشکیل کا عمل شروع کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے سائبر سیکیورٹی کیلئے وفاقی سی آر ٹی کی تشکیل شروع کردی۔ وفاقی سی آر ٹی نیشنل سی آر ٹی کے زیرنگرانی کام کرے گا۔ سائبر خطرات کی نگرانی، حملوں کی نشاندہی اور فوری ردعمل وفاقی سی آر ٹی کی ذمہ داری ہوگی۔

وفاقی سی آر ٹی وفاقی اداروں کو سائبر حملوں سے تحفظ کی خدمات فراہم کرے گا اور سرکاری اداروں میں سائبر سیکیورٹی رابطہ کاری اور خطرات سے متعلق معلومات کا تبادلہ یقینی بنائے گا۔

سرکاری ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے تحفظ کیلئے ماہر سائبر سیکیورٹی پروفیشنلز وفاقی سی آر ٹی کا حصہ ہوں گے۔ نیشنل سی آر ٹی نے وفاقی سی آر ٹی کیلئے ڈائریکٹر سمیت سائبر سیکیورٹی ماہرین کی بھرتیوں کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے