مری میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار، 10 بچے جھلس گئے

مری میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی،جس کے نتیجے میں 10 بچے جھلس گئے۔

مری میں لوئرموہڑا بڑا ہوتر کےقریب سوزوکی بولان بےقابو ہو کرسڑک سےنیچے جا گری،حادثے کے بعد گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،حادثے میں 10 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیواہلکاروں نےفوری کارروائی کرتےہوئےتمام بچوں کوگاڑی سےبحفاظت نکال لیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعدسول ہسپتال مری منتقل کر دیا،فائر فائٹنگ ٹیم نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا۔

ابتدائی رپورٹ کےمطابق وین میں ڈرائیور سمیت11 افراد سوارتھے، میں 8 افراد کی گنجائش تھی،گاڑی میں11 افراد کی موجودگی مقررہ گنجائش سے زائد تھی،گاڑی میں سوار تمام 11 افراد آگ لگنے سے زخمی ہوئے،وین میں آگ مبینہ طور پر بیٹری میں اسپارکنگ سے لگی،حادثے کے وقت گاڑی میں فائر ایکسٹنگوئشر موجودنہیں تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے